ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان : پھر ریکارڈ بنانے لگا کورونا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 47 ہزار نئے معاملات ، 212 اموات

ہندوستان : پھر ریکارڈ بنانے لگا کورونا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 47 ہزار نئے معاملات ، 212 اموات

Mon, 22 Mar 2021 13:01:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسزمیں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔ یومیہ کیسز میں یہ اضافہ گزشتہ ہفتہ سے دس دنوں کے درمیان انتہائی سرعت کے ساتھ ہوا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دو سو سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے کیسز درج کئے گئے ، جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد 43846 ، ہفتے کے روز 40953 اور جمعہ کو 39726 تھی۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد اتوار کے روز 197 ، ہفتہ کے روز188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 ، بدھ کے روز 181 ، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 40 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں ۔

خطہ مراٹھواڑہ میں 4041 نئے کیسزاور 31 ہلاکتیں: ادھر مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4041 نئے کیسزاور31 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے دی ۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا اور مہلک ترین وائرس کے 1432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 افراد کی موت ہوگئی ۔

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 927 نئے کیسزاور نو افراد کی موت ، ضلع جالنا میں 527 نئے کیسز اور اور چار افراد کی موت ،ضلع لاتور میں 377 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع پربھنی میں 227 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع بیڈ میں 366 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ضلع عثمان آباد میں 117 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ہنگولی میں 74 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔


Share: